عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

 عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر کم ہو کر 2743 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

 مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت میں 750 روپے کی کمی ہوئی اور یہ 283700 روپے ہوگئی۔ فی 10 گرام سونا 641 روپے سستا ہو کر 245799 روپے پر پہنچ گیا۔اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے کم ہو کر 3401 روپے ہوگئی جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت میں 26 روپے کی کمی ہوئی اور یہ 2915 روپے پر آ گئی۔ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 4250 روپے بڑھ کر 287450 روپے تھی، اور 10 گرام سونا 3642 روپے اضافے سے 246440 روپے کا ہوگیا تھا۔