سونے کی قیمتوں میں کمی، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا

سونے کی قیمتوں میں کمی، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 28 ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد عالمی قیمت 2893 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ جمعرات کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 4 ہزار روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔اسی طرح، فی 10 گرام سونے کی قیمت 2571 روپے گھٹ کر 2 لاکھ 60 ہزار 630 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔یہ کمی اس وقت سامنے آئی ہے جب گزشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر بڑھ کر 2921 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی تھی، جبکہ مقامی مارکیٹ میں سونا 700 روپے فی تولہ مہنگا ہوا تھا۔