22ڈی ایس پی تبدیل ،78 انسپکٹرز کی ترقی

نصیر احمدلاہور،وسیم فراز راولپنڈی میں ڈی ایس پی پنجاب کانسٹیبلری مقرر،قدیر بشیر پی سی سیو ن لاہور تعینات
ڈی ایس پی رینک کی سیٹوں کے لیے 200 سے زائد انسپکٹرز کے کیسز زیر غور آئے ،78 میرٹ پر پورا اترے 
لاہور(کرائم رپورٹر) 22ڈی ایس پی تبدیل ،78 انسپکٹرز کی ترقی ہو گئی آئی جی پنجاب نے 22 ڈی ایس پیز کے تبادلے کر دئیے ،نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی منظوری سے عابد محمود کو ڈی ایس پی نیو ٹائون راولپنڈی ، اشرف تبسم کو ڈی ایس پی گوجرہ ،ثناء کو ڈی ایس پی صدر راجن پور ، فرخ اظہر کو ٹریفک افسر صدر فیصل آباد ،اظہر عباس کو ڈی ایس پی بٹالہ کالونی فیصل آباد ،آفتاب صابر کو ڈی ایس پی سمندری فیصل آباد ،احسان ظفر کو ڈی ایس پی صدر شیخوپورہ ، منیر احمد کو ڈی ایس پی پیر محل ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ریاض احمد کو ڈی ایس پی بڑا گھر ننکانہ صاحب ،ظفر اقبال کو ڈی ایس پی کلرکوٹ بھکر ،محمد اکرم کو ڈی ایس پی پنڈ دادنخاں ،سرفراز حسین کو ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ لیہ ،نصیر احمد کو ڈی ایس پی بٹالین 5 پنجاب کانسٹیبلری لاہور ،وسیم فراز کو ڈی ایس پی بٹالین 2 پنجاب کانسٹیبلری راولپنڈی ، ندیم ملک کو ڈی ایس پی سی آر او راولپنڈی ،عمران سعید کو ڈی ایس پی صدر نارووال ،فضل احمد کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن آر او گوجرانوالہ ، جاوید اختر کو ڈی ایس پی صدر بہاولنگر ،اکمل بسرا کو ڈی ایس پی چشتیاں بہاولنگر ، یونس علی کو اے ڈی آئی جی بہاولپور ، قدیر بشیر کو پی سی سیو ن لاہور اور ندیم طارق کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سپیشل برانچ شیخوپورہ تعینات کیا گیا ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 78 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہورمیں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز محمد عابد خان، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی سپیشل برانچ خرم شہزاد حیدر، رجسٹرار سی پی او حمیر احمد، محکمہ داخلہ اور ریگولیشن سمیت متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ڈی ایس پی رینک کی سیٹوں کے لیے 200 سے زائد انسپکٹرز کے کیسز زیر غور آئے جبکہ میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 78 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو مبارکباددی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی بے لوث خدمت اور پاکستان کی بے خوف حفاظت کریں۔انسپکٹرز سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران میں انسپکٹر ظفر اقبال، منورحسین،راؤ دلشاد علی، آصف عطا، سردار محمد افضل،نصر اللہ خان چٹھہ، فیصل عباس، محمد اقبال، محمد ارشد، محمد قمر ساجد، ذوالفقار محمد بازید، عمران حیدر، ساجد، حمید، عامر اقبال، خالد محمود، عبدالغفارخان، محمد زیارت، شاہد نذیر، وحید اختر، سید اشتیاق حسین بخاری، عبدالباسط، محمود احمد، زبیر احمد، عبدالعظیم، عظمت علی، ذوالفقار احمد، اسد رشید، انصر فاروق، شہزاد اصغر، محمد اخترمحمود، صغیر احمد مرزا، قمر عباس، محمد افتخار، محمد جاوید، آصف رشیدملک، سید سراج حمید، اشتیاق احمد خان، عبدالستار، شفقت علی، خالد محمود، محمود الحسن صابر، انیل انور، بابر اشرف، صبغت اللہ، سلیم اختر خان، طاہر حسین، محمد راشد ظہیر، ذوالفقار علی، ظفر اقبال، سید حسین حیدر، محمد افضل،محمد یعقوب، محمود اکبر،تجمل حسین شاہ، ریاض احمد، عبدالشکور، نذر محمد، محمد وسیم اکبر، الیاس حیدر، نعیم اختر، محمد اکبر محمود، محمد اشرف، عبدالمجید،ذکی ریحان، محمد سلیم کامران، فیاض احمد، سجاد اکبر، سمیع اللہ خان، سجاد علی، زمان رضا، یاسر مطلوب، اکبر عباس، عبدالغفار، طاہر انیس، خان شبیر، ارشد قیوم، عابد حسین اور ارشاد حسین شامل ہیں۔