پنجاب پولیس : 24 سب انسپکٹرز کی ترقی

 لاہور کے 8، فیصل آباد ریجن کے 2، راولپنڈی کے 5، ملتان کے 2 ایس آئی شامل 
بہاولپور، شیخوپورہ کا ایک ایک، ساہیوال کے 2، ڈی جی خان کے 3 سب انسپکٹرز کو ترقی ملی
لاہور ( کرائم رپورٹر) پولیس ملازمین کی ترقیوں کے لئیرواں سال کے پہلے ہی ماہ میں پروموشن بورڈ کا تیسرا اجلاس ہوا، جس میں پنجاب پولیس کے 24 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے افسروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔ترقی پانے والوں میں لاہور کے 8، فیصل آباد ریجن کے 2، راولپنڈی کے 5، ملتان کے 2، بہاولپور کا 1، ساہیوال کے 2، شیخوپورہ کا 1 اور ڈی جی خان کے 3 سب انسپکٹرز شامل ہیں۔ترقی پانے والے افسروں میں ابرار حسین، احمد دین، محمد افضل، طوبیٰ منیر، مامونہ ہاشمی، محمد ندیم خالد، وقاص حسن، محمد زبیر احمد، محمد اسلم، ممتاز اختر، عابد حسین، ریاض احمد، طفیل حسین، محمد اسلم، عبدالکریم، منیر حسین، عمران منان، احمد بخش، محمود احمد، نور اکبر، وقاص احمد، آصف رضا، عبدالرشید اور محمود علی شامل ہیں۔