بھارتی پروفیشنل کبڈی کھلاڑی دیپک ہڈا کو ان کی اہلیہ اور معروف باکسر سویتی بورا نے ہریانہ کے پولیس اسٹیشن میں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔
اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق سویتی بورا نے دیپک ہڈا پر جہیز کے لیے ہراساں کرنے اور مارپیٹ کے الزامات عائد کرتے ہوئے طلاق کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔ 23 مارچ کو ایک پریس کانفرنس میں سویتی بورا نے دیپک ہڈا پر تشدد اور ہراسانی کے الزامات عائد کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ قدرتی موت مر جائیں تو دیپک ہڈا اس کے ذمہ دار ہوں گے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا کہ پولیس اسٹیشن میں جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب سویتی بورا نے اپنے شوہر کو مارا پیٹا۔ اس واقعے کی فوراً پولیس نے مداخلت کی اور دونوں کو علیحدہ کیا۔ یہ ویڈیو حصار تھانے کی ہے، جہاں دونوں فریق سماعت کے لیے پیش ہوئے تھے۔سویتی بورا نے مزید کہا کہ دیپک ہڈا نے انہیں طویل عرصے سے تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کی جان کو بھی خطرہ تھا۔ معاملہ مزید پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے، اور اس پر قانونی کارروائی جاری ہے۔