بین الاقوامی نظام کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے: چینی وزیر خارجہ

چین دنیا کو طاقتوروں کے غلبے والے '’’جنگل‘‘ میں واپس نہیں جانے دے گا: وانگ ای
    ٹوکیو(یواین پی) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے  کہا  ہے بین الاقوامی نظام کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ چین کی ترقی دنیا میں امن کی قوت میں اضافہ اور استحکام کے عوامل کو مضبوط کر رہی ہے۔ چین  ایک بڑے ملک کے طور پر اپنی ذمہ داری اُٹھائے گا  اور دنیا کو طاقتوروں کے غلبے والے ''جنگل'' میں واپس نہیں جانے دے گا۔ جاپان-چین دوستی کے سات گروپوں نے طویل عرصے سے جاپان-چین دوستی کے لیے کوششیں کی ہیں، جسے چین خراج تحسین پیش کرتا ہے