کیپ ٹائون(آئی این پی ) امریکہ سے ناپسندید ہ شخصیت قرار دے کر بے دخل کیے گئے جنوبی افریقی سفیر ایبراہیم رسول وطن واپس پہنچ گئے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ایبراہیم رسول کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے ساتھ تنازع کے بعد واشنگٹن سے نکال دیا گیا تھا۔ ان کی بے دخلی کی وجہ ان کے ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت بنی۔