تعاون کو تصادم پر ترجیح دیں:چینی وزیر اعظم کی امریکہ کو پیشکش

 امریکہ کو بھی چین کے ساتھ بہتر تعلقات کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں:لی چیانگ
  بیجنگ(آئی این پی )چین کے وزیر اعظم لی چیانگ نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات اور باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ  دونوں ممالک کو تصادم کے بجائے مشترکہ ترقی پر توجہ دینی چاہیے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطا بق  چینی وزیر اعظم کا یہ بیان بیجنگ میں ایک اہم اجلاس کے دوران سامنے آیا،۔چینی وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بیجنگ عالمی اقتصادی استحکام کا خواہاں ہے، اور امریکہ کو بھی چین کے ساتھ بہتر تعلقات کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔