غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو فوری روکا جائے:عرب اسلامی وزارتی کمیٹی

فلسطین کے مسئلے کا  دو ریاستی حل  منصفانہ اور جامع امن کے حصول کا واحد راستہ ہے :اعلامیہ
عمان(آئی ا ین پی )عرب اسلامی وزارتی کمیٹی نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت  اور انسانی تباہی کو فوری طورپر روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ   فلسطین کے مسئلے کا  دو ریاستی حل  منصفانہ اور جامع امن کے حصول کا واحد راستہ ہے ،فلسطینی عوام کے  ساتھ ان کی آزاد ریاست کے حق کو پورا کرنے کے لیے حقیقی کوشش شروع کرنے کے لیے اپنی مسلسل کوششوں کا اعادہ کرتے ہیں۔ یو اے اے کی نیو ز ایجنسی وام کے مطابق مشترکہ عرب اسلامی غیر معمولی سربراہی  کمیٹی  کا اجلاس   عمان میں منعقد ہوا ۔