احمد نورانی کے بھائیوں کی گمشدگی کا کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی کو طلب کرلیا

اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافی احمد نورانی کے 2 بھائیوں کی بازیابی کے لیے ان کی والدہ کی درخواست پر سماعت کے دوران آئندہ سماعت پر آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا۔   پیر کے روز   اسلام آباد ہائیکورٹ نے امریکا میں مقیم صحافی احمد نورانی کے بھائیوں کی بازیابی کی درخواست پر سماعت  کی ۔اس  دوران عدالت نے  ایس ایچ او کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو 26 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔