افغانستان کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائیگی: بیرسٹر عقیل

بھارت افغانستان کو ناپاک عزائم کیلئے استعمال کر رہا ہے، جس پر گہری تشویش ہے
  اسلام آباد (آئی این پی )وزیر اعظم کے مشیر اورمسلم لیگ  ن کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے افغانستان کے معاملے پر اے پی سی بلائی جائے گی، بھارت افغانستان کو اپنے ناپاک عزائم کے لیے استعمال کررہا ہے،جس پر پاکستان کو گہری تشویش ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ حالیہ حملے میں ملوث ایک حملہ آور افغان شہری تھا، طور خم بارڈر کو وقتی طور پر کھولا گیا ہے تاہم افغان پناہ گزینوں کی واپسی ناگزیر ہے۔