امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے:گیلانی

اسلام آباد (آئی این پی )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر نے  اسلام آباد میں ملاقات کی۔ چیئرمین سینیٹ نے انہیں اپنی رہائش گاہ آمد پر خوش آمدید کہا اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور دیرینہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا  امریکہ پاکستان کا ایک دیرینہ شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات 7 دہائیوں پر محیط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیر اعظم پاکستان انہوں نے 2008 میں امریکی صدر جارج بش اور 2012 میں صدر براک اوباما سے ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر زور دیا گیا تھا۔ سید یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔  چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور توانائی، بنیادی ڈھانچے اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مزید امریکی سرمایہ کاری ضروری ہے