اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف اپریل کے پہلے ہفتے جرمنی کا دورہ کریں گے ،سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ جرمنی یکم سے تین اپریل تک متوقع ہے،وزیراعظم دورہ جرمنی میں معذوری سے متعلق کانفرنس میں شرکت کریں گے،کانفرنس کے موقع پر مختلف ممالک کے سربراہوں سے بھی ملیں گے ۔