30 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ،حمزہ گینگ گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر)راستے میں جاتی ہوئی خواتین سے پرس چھیننے والے گینگ کے خلاف پولیس ان ایکشن انچارج چوکی نادرآباد نعیم سلطان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، چوری، جھپٹا کے 30 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ خواتین سے پرس چھیننے والا 2 رکنی حمزہ گینگ ساتھی سمیت گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان میں سرغنہ حمزہ اور دانیال شامل ہیں ملزمان سے موٹر سائیکل، طلائی زیوارت، نقدی، موبائل،2 پستول اور گولیاں برامد کر لی گئی ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق چند روز قبل ملزمان نے راستے میں جاتی ہوئی خواتین سے پیسوں والا پرس، موبائل اور طلائی زیوارت چھینے تھیسی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو خواتین سے پرس، موبائل چھینتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہیملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیاگرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشنز کے حوالے کر دیاایس پی کینٹ نے چوکی انچارج نادر آباد نعیم سلطان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔