اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان میں موجود پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے لیے حکومت کی جانب سے دی گئی قیام کی مہلت اب اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو چکی ہے، جس کی آخری تاریخ 30جون مقرر ہے۔محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق اب تک 5لاکھ 62ہزار 659افغان مہاجرین پاکستان سے واپس اپنے وطن افغانستان جا چکے ہیں، جن میں 40ہزار 221افراد اے سی سی کارڈ ہولڈر بھی شامل تھے۔وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ یکم جولائی کے بعد قیام کی مدت ختم ہو جائے گی اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔