مہاجرین کی واپسی کیلئے پاکستان سے تعاون ناگزیر ہے: افغان وزیر

اسلام آباد (آئی این پی )افغان وزیر تجارت نورالدین عزیزی نے کہا ہے  مہاجرین کی باعزت واپسی کے لیے پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون ناگزیر ہے،  افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی اور بحالی کے لیے ایک اعلی سطح کمیشن قائم کر دیا گیا ہے، جو مہاجرین کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے گا۔  میڈیارپورٹ کے مطابق  پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت، ٹرانزٹ مسائل اور مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے اعلی سطحی مذاکرات ہوئے۔ ان مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی وزیر تجارت جام کمال نے کی جبکہ افغان وفد کی قیادت افغان وزیر تجارت نورالدین عزیزی نے کی۔دونوں ممالک کے وزرائے تجارت کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تجارت، ٹرانزٹ سہولتوں، اور موجودہ چیلنجز پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ 
ا