اب وقت ہے مشن مکمل کیا جائے، تمام یرغمالیوں کو واپس لایا جائے، غزہ کی جنگ ختم کی جائے،یائیرگولان
یرغمالیوں کو واپس لائیں، جنگ ختم کریں۔ اسرائیل کو دوبارہ تعمیر کرنے کی ضرورت ہے،یائیرلاپڈ کی گفتگو
تل ابیب(آئی این پی )ایران کے ساتھ جنگ بندی کے بعد اب اسرائیلی اپوزیشن رہنمائوں نے غزہ میں بھی فوری طور پر جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق سینٹر-لیفٹ ڈیموکریٹس پارٹی کے سربراہ یائیر گولان نے کہا ہے کہ اب وقت ہے کہ مشن مکمل کیا جائے، تمام یرغمالیوں کو واپس لایا جائے، غزہ کی جنگ ختم کی جائے، اور اسرائیل کو کمزور، تقسیم شدہ اور غیر محفوظ بنانے والی بغاوت کو روکا جائے۔اپوزیشن لیڈر یائیر لاپڈ نے بھی اسی نوعیت کی اپیل کی۔انہوں نے ٹائمز آف اسرائیل سے بات کرتے ہوئے کہااور اب غزہ... اب وہاں بھی کام مکمل کرنا ہوگا۔ یرغمالیوں کو واپس لائیں، جنگ ختم کریں۔ اسرائیل کو دوبارہ تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔