ایرانی میزائل سے تباہ ہونیوالے اسرائیلی گھر کی ویڈیو جاری

تل ابیب (آئی این پی )اسرائیلی میڈیا نے ایران کے میزائل حملے میں تباہ ہونے والے اسرائیلی گھر کی ویڈیو جاری کردی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سامنے آنے والی اس ویڈیو میں ایک گھر کو کھنڈر بنے دیکھا جاسکتا ہے۔اسرائیلی میڈیا نے اسرائیلی سکیورٹی حکام کی اجازت سے ویڈیو جاری کی جس میں اسرائیلی خاتون کے رونے کی آواز بھی سنی جاسکتی ہے۔