فلپائن میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی

 منیلا(آئی این پی )فلپائن کے جزائرکے مشرق میں 6.5کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز 10.0کلومیٹر کی گہرائی کے ساتھ، ابتدائی طور پر 7.97ڈگری شمالی عرض البلد اور 129.83ڈگری مشرقی طول بلد پر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں سے تاحال کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی حکام کئی دیگر دیہاتوں میں نقصان کی تحقیقات کر رہے ہیں۔