ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے‘ شدت 5 ریکارڈ کی گئی

 خضدار اور گرد و نواح میں بھی 3.3شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا‘کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی
اسلام آباد (آئی این پی) ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 102 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز  تاجکستان میں تھا۔ دوسری ج انب بلوچستان کے ضلع خضدار اور اس کے اطراف میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 8 کلومیٹر تھی،زلزلے کا مرکزخضدار سے تقریبا 70 کلومیٹر مغرب میں واقع تھا،زلزلے کے بعد لوگ گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔تاہم زلزلے سے کسی بھی قسم کی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔