اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ملاقات کی اور وزیراعظم کو سفارتی وفد کے ساتھ غیر ملکی دوروں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا‘وزیراعظم نے کامیاب سفارتی دورے پر بلاول بھٹو اور وفد کو خراج تحسین پیش کیا‘انہوں نے کہا بلاول بھٹو نے نہایت احسن انداز میں پاکستان کا موقف پیش کیا‘وزیراعظم نے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا