اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)صدر پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں صدر ہائوس میں عشائیہ دیا گیا جس میں اتحادی جماعتوں کے ارکان نے شرکت کی۔ عشائیہ میں وزیراعظم شہباز شریف،بلاول بھٹو زرداری،راجہ پرویز اشرف، شازیہ مری ، شیری رحمن، چودھری سالک، سردار یوسف،اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ،مصدق ملک، حنیف عباسی نے شرکت کی۔بتایا گیا ہے کہ عشائیہ میں 27 ویں ترمیم پر ووٹنگ سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میں ملکی موجودہ سکیو رٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثناء اللہ سمیت دیگر وفاقی کابینہ کے ارکان بھی موجود تھے۔