9مئی مقدمات:بانی پی ٹی آئی کی8مقدمات میں ضمانت کیلئے درخواستیں مسترد

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے  محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا  ‘انسداد دہشت گردی عدالت کافیصلہ برقرار رکھا گیا

لاہور (کورٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف  کے بانی عمران خان کی 9 مئی سے متعلق لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی گئی ‘لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی  کی ضمانتوں سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا۔لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی 9 مئی کے 8 کیسز میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں جبکہ عدالت نے انسداد دہشت گری عدالت لاہور کا بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔فیصلے کے مطابق عمران خان کی 9 مئی کے 8 کیسز میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں