عدالت نے ملزم کی جانب سے عدم پیروی پر ضمانتیں ختم کیں‘ حاضری معافی کی درخواست بھی مسترد
لاہور(آئی این پی )انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے سانحہ 9 مئی سے متعلق تین مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے ملزم کی جانب سے عدم پیروی پر ضمانتیں ختم کیں جبکہ حاضری معافی کی درخواست بھی مسترد کر دی۔عدالتی حکم کے بعد عمر ایوب کی عبوری قانونی حیثیت ختم ہوگئی ہے اور متعلقہ مقدمات پر مزید کارروائی آئندہ سماعت میں جاری رہے گی۔