لاہور ہائیکورٹ کادورکنی بینچ کل9 مئی جلائو گھیرائو کے مقدمات پرسماعت کریگا
لاہور(کرائم رپورٹر)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی جلائو گھیرائو کے8مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر، لاہور ہائیکورٹ کاجسٹس شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کل 16 جون کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ بانی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر درخواستوں پر دلائل دینگے۔ بانی پی ٹی آئی نے موقف اختیار کررکھاہے کہ9مئی کواسلام آباد نیب کی تحویل میں تھا۔ سیاسی انتقام کیلئے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا۔ ہائیکورٹ مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔ انسداد دہشتگری عدالت لاہور نے 27 نومبر کو بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کردی تھیں۔