ہم نے ایران کو تباہ کردیا وہ اب جوہری ہتھیار بنانے کے قابل نہیں: امریکی نائب صدر

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران اب اپنے پاس موجود آلات کے ساتھ جوہری ہتھیار بنانے کے قابل نہیں ہے۔ ایک بیان میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران اب اپنے پاس موجود آلات کے ساتھ جوہری ہتھیار بنانے کے قابل نہیں ہے کیونکہ ہم نے اسے تباہ ک دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے مستقبل میں جوہری ہتھیاربناناچاہا تو اس سے امریکی فوج نمٹ لے گی ۔