جمشید دستی کی تعلیمی اسناد جعلی قرار دی گئیں‘سپیکر قومی اسمبلی نے نااہلی کیلئے ریفرنس بھیجا تھا
اسلام آباد (آئی ا ین پی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا۔الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا، جمشید دستی کیخلاف اسپیکر قومی اسمبلی کا ریفرنس منظور کرلیا گیا۔جمشید دستی کی نااہلی کی 2 درخواستیں الیکشن کمیشن نے منظور کرلی، رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی تعلیمی اسناد جعلی قرار دی گئی ہیں۔