ہیری اور میگھن مارکل کی شادی پر ایک بار پھر سوالات، الگ زندگی گزارنے کی خبریں

ہیری اور میگھن مارکل کی شادی پر ایک بار پھر سوالات، الگ زندگی گزارنے کی خبریں

برطانوی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل ایک بار پھر اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق خبروں کے باعث توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایک پوڈکاسٹ میں ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں مبینہ طور پر الگ الگ مصروفیات اور معمولات کے باعث کم وقت ایک ساتھ گزار رہے ہیں، جبکہ حالیہ مہینوں میں ان کی مشترکہ عوامی سرگرمیوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق شہزادہ ہیری نے حالیہ عرصے میں بعض تقریبات میں اکیلے شرکت کی، جبکہ میگھن مارکل اپنی کاروباری سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ تاہم دونوں نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ان دعوؤں پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا۔واضح رہے کہ سامنے آنے والی رپورٹس کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ ماضی میں بھی جوڑے کے تعلقات سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں سامنے آتی رہی ہیں۔