شہزادہ ہیری کا برطانیہ سے میگھن مارکل کے لیے محفوظ اور باعزت ماحول فراہم کرنے کا مطالبہ

شہزادہ ہیری کا برطانیہ سے میگھن مارکل کے لیے محفوظ اور باعزت ماحول فراہم کرنے کا مطالبہ

شہزادہ ہیری نے برطانیہ سے اپنی اہلیہ میگھن مارکل کے لیے بنیادی عزت اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری کا کہنا ہے کہ میگھن مارکل ماضی کے تلخ تجربات کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار رہی ہیں، اسی لیے وہ چاہتے ہیں کہ ان کے خاندان کو مکمل تحفظ اور احترام دیا جائے۔شاہی خاندان سے وابستہ ذرائع کے مطابق شہزادہ ہیری کی جانب سے مسلسل میگھن کے حق میں مؤقف اپنانے پر بعض حلقوں میں ناراضی پائی جاتی ہے، تاہم ہیری کا کہنا ہے کہ وہ صرف اپنی اہلیہ کے لیے بنیادی عزت اور محفوظ ماحول چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے 2020 میں برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ بعد ازاں دونوں نے شاہی خاندان پر اپنے بیٹے شہزادہ آرچی کے حوالے سے نسلی تعصب کے الزامات بھی عائد کیے تھے۔یہ جوڑا اس وقت امریکا میں اپنی بیٹی شہزادی لیلی بیٹ اور شہزادہ آرچی کے ساتھ مقیم ہے۔