نیا ہنی ٹریپ اسکینڈل بے نقاب، دو خواتین سمیت چار ملزمان گرفتار

نیا ہنی ٹریپ اسکینڈل بے نقاب، دو خواتین سمیت چار ملزمان گرفتار

لاہور میں نیا ہنی ٹریپ اسکینڈل سامنے آگیا، جہاں دو خواتین سمیت چار ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

خواتین نے عدالت میں جرم کا اعتراف کر لیا، جس پر عدالت نے ملزمان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

ملزمان کے نام
گرفتار ہونے والے ملزمان میں ملزمہ روبینہ، ملزمہ عائشہ، عمیر اور ندیم شامل ہیں۔

عدالتی کارروائی
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔سی سی ڈی انسپکٹر محمد علی نے ملزمان کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان سے رقم اور موبائل فون برآمد کرنے کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔

واردات کی تفصیل
خواتین نے مدعی وقار خان کو فون کر کے گھر بلایا۔ملزمان نے وقار خان کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔پانچ لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔ملزمان نے 80 ہزار روپے جیز کیش کے ذریعے وصول بھی کیے۔عدالت نے ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ پولیس نے واقعے سے متعلق مزید شواہد اکٹھے کرنے کی یقین دہانی کرائی۔