سعودی عرب کے مغربی ساحلی شہر ینبع اور جنوبی سرحدی علاقے جازان میں ابتدائی وارننگ سائرن بجنے سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
سعودی سول ڈیفنس نے نیشنل ارلی وارننگ سسٹم کے ذریعے شہریوں کو ممکنہ خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق سائرن ممکنہ فضائی خطرے یا دیگر حفاظتی خدشات کے پیشِ نظر فعال کیے گئے، تاہم حکام نے فوری طور پر خطرے کی نوعیت کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔بعد ازاں سعودی سول ڈیفنس نے باضابطہ اعلان کیا کہ خطرہ ٹل چکا ہے اور دونوں علاقوں میں صورتحال معمول پر آ گئی ہے۔ "آل کلئیر" جاری کرتے ہوئے شہریوں کو معمول کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی، جبکہ متعلقہ ادارے بدستور صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔