اسرائیلی فوج آئی ڈی ایف نے تصدیق کی ہے کہ ہفتے کی صبح یمن سے اسرائیل کی طرف ایک میزائل داغا گیا، جو حوثیوں کی جانب سے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد پہلا حملہ ہے۔
اسرائیلی فوج نے فضائی دفاعی نظام فعال کیا اور نیگیو خطے، بیر شیبہ اور آس پاس کی کمیونٹیز میں سائرن بجائے گئے۔ رہائشیوں کو ہوم فرنٹ کمانڈ کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاکت یا براہِ راست نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ حوثی گروپ، جو ایرانی حمایت یافتہ پراکسی ہے، خطے میں اسرائیل کو پہلے بھی نشانہ بنا چکا ہے، لیکن یہ یمن سے پہلا تصدیق شدہ حملہ ہے۔