اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری کی سزا معطلی درخواست قابلِ سماعت قرار دے دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری کی سزا معطلی درخواست قابلِ سماعت قرار دے دی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکیل ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستیں قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے پراسیکوشن کا اعتراض مسترد کر دیا۔

جسٹس اعظم خان نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ درخواستیں قابلِ سماعت ہیں، جبکہ پراسیکوشن کی جانب سے دائر متفرق درخواست مسترد کر دی گئی۔ پراسیکوشن نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سزا معطلی کی درخواستیں قبل از وقت دائر کی گئی ہیں۔عدالت نے سزا معطلی کی درخواستوں کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو آج جاری کر دیا گیا۔