خطے میں پائیدار امن کیلئے پاکستان کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں:وفاقی وزیر داخلہ

خطے میں پائیدار امن کیلئے پاکستان کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں:وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ ضمیر چودھری نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور، علاقائی امن اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران لارڈ ضمیر چودھری نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے علاقائی استحکام کے لیے قابلِ تحسین اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کے باعث پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ ہو رہا ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں اور انہیں امید ہے کہ ان کا مثبت نتیجہ سامنے آئے گا۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور حکومت سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرے گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا تاکہ ملکی معیشت مزید مستحکم ہو سکے۔