پشاور(خصوصی رپورٹ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ٹانک میں مانجھیخیل چیک پوسٹ پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔جاری بیان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ چیک پوسٹ پر حملہ ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم حرکت ہے، حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پورا ملک غمزدہ ہے۔