ٹانک‘ دہشتگردوں کا تنگی چیک پوسٹ پر حملہ ، ایک پولیس اہلکار زخمی

 پولیس اور فوج کی جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ’مارٹر گولے اور 16کلو وزنی بارودی موادبرآمد
 ٹانک(یواین پی) پولیس نے پاک فوج کے ہمراہ دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے تنگی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، پولیس اور فوج کی جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے مارٹر گولے اور 16کلو وزنی بارودی مواد اپنے قبضے میں لے لیا، ڈی پی او نے پولیس اہلکاروں کو نقد انعام اور تعریفی سند دی