متوفی کی شناخت ملک اویس ولد ملک انیس کے نام سے ہوئی، ڈیفنس بی پولیس بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی ایچ اے فیز 5 میں ایک گھر کی بیسمنٹ میں جمع پانی سے 53 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق مکان نمبر 194 سے موصول ہونے والی اطلاع پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں، جہاں بیسمنٹ میں تقریباً 10 فٹ پانی جمع تھاریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت ملک اویس ولد ملک انیس کے نام سے ہوئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہ پمپ کے ذریعے بیسمنٹ سے پانی نکال رہے تھے کہ اسی دوران ڈوب گئے۔ ریسکیو غوطہ خور ٹیم نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے لاش پانی سے نکال کر آئی ایم سی ہسپتال منتقل کر دی۔آپریشن میں ریسکیو کی 6 ایمرجنسی گاڑیوں اور 20 اہلکاروں نے حصہ لیادوسری جانب ڈیفنس بی پولیس بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات جاری ہیں اور مزید قانونی کارروائی ضابطے کے مطابق عمل میں لائی جا رہی ہے۔