لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے اور گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق جیل روڈ، شادمان اور مال روڈ کے اطراف تیز بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ کوٹ لکھپت، ٹاؤن شپ، مغلپورہ، گڑھی شاہو، دھرم پورہ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔بارش کے باعث متعدد شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے، جبکہ شہریوں نے موسم میں آنے والی خوشگوار تبدیلی کا خیرمقدم کیا ہے۔متعلقہ ادارے نشیبی علاقوں کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے، جبکہ شہریوں کو بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔