اسلام آباد(آئی این پی )پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی موبائل کمپنیوں کی غیر معیاری سروس اور کوریج پر متحرک ہوگئی ہے اور آپریٹرز کو خامیاں دور کرنے کیلئے 30 دن کی مہلت دے دی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کیلئے پی ٹی اے نے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی ہیں ۔ پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی۔پی ٹی اے نے خبردار کیا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی