موبائل سروس کا معیار بہتر بنانا بہت زیادہ ضروری ہے، تین مرتبہ کال کرنا پڑتی ہے:چیئرمین کمیٹی
انٹرنیٹ کے معیار اور موبائل سروس کے مسائل ہیں، 6 ماہ میں 4 شوکاز نوٹس جاری کئے:پی ٹی اے
اسلام آباد (آئی این پی )قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی نے غیر معیاری موبائل سروس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیلی کام کمپنیوں کو طلب کرلیا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس رکن قومی اسمبلی سید امین الحق کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاس میں منعقد ہوا۔ملک بھر میں غیر معیاری موبائل سروس اور انٹرنیٹ کنیکٹویٹی کے معاملے پر گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ملک بھر میں غیر معیاری موبائل سروس کا مسئلہ نمٹانا ضروری ہے، موبائل سروس کا معیار بہتر بنانا بہت زیادہ ضروری ہے، تین مرتبہ کال کرنا پڑتی ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے حکام نے اعتراف کیاکہ ملک بھر میں انٹرنیٹ کے معیار اور موبائل سروس کے مسائل ہیں، گزشتہ 6 ماہ میں 4 شوکاز نوٹس ٹیلی کام کمپنیوں کو جاری کیے ہیں، گزشتہ چند سال میں ٹیلی کام کمپنیوں کو 48 شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں، 22 وارننگ لیٹر جاری کیے ہیں 68.9 ملین کے جرمانے عائد کیے ہیں