غیر معیاری سروس، 5 سال میں ٹیلی کام کمپنیوں پر 68.9 ملین کے جرمانے

اسلام آباد(آئی این  پی)،  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ٹیلی کام کمپنیوں کی ناقص سروس پر  بھاری جرمانے عائد کیے۔دستاویزکے مطابق ملک بھر کی 9 ہزار موبائل سائٹس نیٹ ورک دستیابی کے مسائل کا شکار ہیں، طویل لوڈشیڈنگ اور رائٹ آف وے مسائل سمیت تجارتی بجلی کی محدود رسائی، چوری اور تخریب کاری کے واقعات کی وجہ سے نیٹ ورک متاثر ہیں۔