ڈھاکہ (آئی این پی)بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے استعفا دے دیا۔ ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق صدر کے مستعفی ہونے کے بعد عبوری صدر کے انتخاب کے لئے آئینی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ان کو سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کا قریبی ساتھی تصور کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے اپنی آئینی مدت مکمل ہونے سے پہلے ہی عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔