پارٹی اختلافات میں شدت:پی ٹی آئی پشاور ایسٹ کے نائب صدر مستعفی ہوگئے

پشاور(آئی این پی )پی ٹی آئی کے 24نومبر کے احتجاج سے قبل پی ٹی آئی پشاور اختلافات شدت اختیار کرگئے ۔ پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔نائب صدر پی ٹی آئی ایسٹ عباس خان نے استعفیٰ ضلعی صدر کو ارسال کر دیا ۔انہوں نے اپنا استعفیٰ دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ذاتی وجوہات کے باعث عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں۔