5 اگست کا جلسہ فیصلہ کن ہوگا‘ آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے: سہیل آفریدی

پشاور(آئی این پی) وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 5 اگست کا جلسہ سیمی فائنل اور فیصلہ کن ہوگا، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔پارلیمانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ 5 اگست کے جلسے کی تیاریوں کے لیے تمام پارلیمانی اراکین کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں جبکہ عوام کی سہولت کے پیش نظر جلسے کا مقام تبدیل کرکے پشاور موٹروے کے قریب کھلے میدان میں منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا  بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے رجوع کیا، بطور وزیراعلی اپنی جماعت کے قائد سے ملاقات ان کا آئینی اور قانونی حق ہے، صوبے کے فیصلے بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے بانی پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ دیا، ان کے مینڈیٹ کو مسترد کرنا ساڑھے 4 کروڑ عوام کی توہین ہے، وزیراعلی نے الزام عائد کیا کہ وفاق خیبرپختونخوا کی منتخب حکومت کے ساتھ دوسرے درجے کے شہری جیسا سلوک کر رہا ہے۔