ثمینہ نے ڈرامہ دیکھنے کیلئے ٹی وی آن کیا تو دوسری نے ڈنڈوں سے حملہ کردیا ، لاش ہسپتال منتقل
عارف والا (خصوصی رپورٹ) عارف والا کے علاقے قبولہ میں ٹیلی ویڑن چلانے پر دو سوتنوں کے درمیان جھگڑا اس وقت شدت اختیار کر گیا جب ایک خاتون نے ڈرامہ دیکھنے کے لیے ٹی وی ا?ن کیا۔ جھگڑے کے دوران ایک سوتن نے دوسری خاتون، ثمینہ، پر ڈنڈوں سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ثمینہ کی موت ہوگئی۔قبولہ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا اور ضروری قانونی کارروائی شروع کردی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات جاری ہیں، اور ملزمہ کو حراست میں لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔