لاش نکال لی گئی ، خواتین کا شوہر بیرون ملک ملازمت کرتا ہے:پولیس
چارسدہ: (مانیٹرنگ ڈیسک) شبقدر میں گھر میں تلخ کلامی پر سوتنوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا، ایک سوتن نے کلہاڑی کے وار کرکے دوسری کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق سوتن کو قتل کرنے کے بعد ملزمہ نے کنویں میں چھلانگ لگا دی، کنویں سے ملزمہ خاتون کی لاش نکال لی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کا شوہر بیرون ملک ملازمت کرتا ہے، واقعے کی قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔