گڑھ مہاراجہ : ہومیو پیتھک ڈاکٹر پر تیزاب پھینک دیا گیا

  نامعلوم افراد نے   ڈاکٹر محمد اجمل کے گھر میں داخل ہو کر حملہ کیا  
نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا  ، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا
گڑھ مہاراجہ ( خصوصی رپورٹ  )یونین کونسل بنگلہ یاسمین کی بستی فیاض نگر میں تیزاب گردی کا افسوسناک اور دلخراش واقعہ ،نامعلوم افراد نے ہومیو پیتھک ڈاکٹر پر تیزاب پھینک دیا۔ احمد پور سیال کی یونین  کونسل بنگلہ یاسمین کی بستی فیاض نگر میں  نامعلوم افراد نے   ڈاکٹر محمد اجمل کے گھر میں داخل ہو کر اْس پر تیزاب پھینک دیا متاثرہ شخص کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ۔واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اہلِ علاقہ کے مطابق یہ حملہ اچانک مگر  منصوبہ بندی کے تحت کیا گیاسوشل میڈیا پر شہریوں کی جانب سے اس واقعہ کی شدید مذمت کی جا رہی ہے اور ملز  موں  کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔