ہومیو پیتھک طریقہ علاج کا عالمی دن آج منایا جائے گا

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہومیو پیتھک طریقہ علاج کا عالمی دن ورلڈ ہومیو پیتھی ڈے آج 10اپریل کو منایا جائے گا۔ ہر سال 10 اپریل کو ہومیو پیتھی کا عالمی دن اس طریقہ علاج کے بانی ڈاکٹر فریڈریچ سیموئیل ہانمن کے یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے۔