پنجاب:1141 حادثات، 1350 افراد متاثر ہوئے

74 فیصد حادثات موٹرسائیکل سے، لاہور سب سے زیادہ متاثر
لاہور (کرائم رپورٹر) ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1141 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 549 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ 783 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیو میڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر طبی امداد دی۔ 238 حادثات کی کالز لاہور کنٹرول روم میں موصول ہوئیں۔ فیصل آباد 81 حادثات، ملتان 66 کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہا۔ متاثرہ افراد میں 743 ڈرائیور، 41 کم عمر ڈرائیور، 443 مسافر اور 164 پیدل چلنے والے شامل ہیں۔ 1071 موٹرسائیکلز، 128 کاریں، 91 رکشے، 28 ٹرک و دیگر گاڑیاں شامل تھیں۔