اسلام آباد (خصوصی روپرٹ) معروف سوشل میڈیا ایپ نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر تین ماہ کے اندر پاکستان میں دو کروڑ 49 لاکھ سے زائد ویڈیوز ہٹا دیں۔ پاکستان میں ویڈیوز کو حذف کرنے کی شرح انتہائی بلند رہی، ویڈیوز کو پیشگی حذف کرنے کی شرح 99.4 فیصد تھی۔اْن میں سے 95.8 فیصد ویڈیوز 24 گھنٹوں کے اندر ہی حذف کر دی گئیں۔ ان مہینوں کے دوران ٹک ٹاک نے مجموعی طور پر 21 کروڑ دس لاکھ سے زائد ویڈیوز حذف کیں جو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ ہونے والے کل کنٹینٹ کا تقریباً 0.9فیصد ہیں۔ مجموعی طور پر حذف ہونے والی ویڈیوز میں سے 18 کروڑ 43 لاکھ سے زائد ویڈیوز خودکار نظام کے ذریعے شناخت کر کے حذف کی گئیں۔ ویڈیوز کو حساس کنٹینٹ ،ٹک ٹاک کی پرائیویسی اور سکیورٹی کی ہدایات کی خلاف ورزی پر حذف کیا گیا۔حذف کی گئی ویڈیوز میں سے 45.5 فیصد کو غلط معلومات کے طور پر ہٹایا گیا۔ ٹک ٹاک نے سال 2025 کی پہلی سہ ماہی کے لیے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ جنوری سے مارچ 2025 کی ہے۔